کوالالمپور:نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے مختلف شعبوں میں پاکستانی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئےکہا ہے کہ حکومت سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لئے پرعزم ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم نے کوالالمپور میں پاکستانی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام ایک تقریب کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا۔
تقریب سے خطاب میں محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ملائشیا کے درمیان تاریخی اور قریبی تعلقات کو مستحکم کرنے میں پاکستانی برادری کا کردار انتہائی اہم ہے۔
نائب وزیر اعظم نے مختلف شعبوں میں پاکستانی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔