ہندوستان کی سرپرستی میں پلنے والے دہشت گردوں نے بسوں سے اتار کر 9 مسافروں کو شہید کر دیا

0

کوئٹہ سے لاہور آنے والی ایک مسافر بس سےفتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے 9 مسافروں کو اتار کر انہیں گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

شہید کرنے سے پہلے دہشت گردوں نے ان 9 مسافروں شناختی کارڈ چیک کئے اور ان کا تعلق پنجاب سے ہونے پر انہیں گولیاں مار دی گئیں۔

اس سے پہلے سیکیورٹی فورسز کو اطلاعات موصول ہوئیں تھیں کہ لاہور جانے والی ایک مسافر بس کو روک کر کچھ لوگوں کو دہشت گرد اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔۔ اس اطلاع کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق کوئٹہ، قلات، مستونگ اور سر ڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملے کیے ہیں، تینوں مقامات پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور رسپانس دیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق لورالائی کےعلاقے میختر کے قریب مسلح افراد نے این 70 بلوچستان پنجاب شاہراہ پر ناکہ بندی کردی اور سرڈھاکہ کےمقام پر 2 مسافر بسوں سے 9 مسافروں کو شناخت کے بعد ساتھ لےگئے۔

ترجمان حکومت بلوچستان نے مزید کہا کہ سر ڈھاکہ کے قریب بعض مسافروں کے اغوا کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مسافروں کی بہ حفاظت بازیابی کےلیے آپریشن شروع کردیا ہے۔

ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ عوام کی جان، مال اور املاک کی حفاظت کیلئے فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

دریں اثنا، پولیس نے بتایا کہ ولیجیٹ کے قریب محکمہ زراعت کےدفتر پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے، جو دیوار سے لگ کرسڑک پر پھٹ گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.