نئی دہلی : بھارت ایک بار پھر کھیل میں سیاست لے آیا، روایتی ہتھکنڈوں کو برقرار رکھتے ہوئے بھارتی سرکار اور کرکٹ بورڈ ایشین کرکٹ کونسل کے بنگلہ دیش میں شیڈول سالانہ اجلاس کی مخالفت میں کھل کرسامنے آگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اورحکومت نے ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ جنرل میٹنگ کے مقام کو تبدیل کرنے کے لیے رکن ممالک پر بھی دباؤ ڈالنا شروع کردیا، سری لنکا کے بعد عمان کرکٹ بورڈ نے بھی بھارتی ایما پر اجلاس کی مخالفت کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ بھی مقام کی تبدیلی کے لیے لابنگ کررہے ہیں، بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے رکن ممالک کو پرکشش آفرز بھی دی جارہی ہیں، متعدد کرکٹ بورڈز کی مخالفت کی وجہ سے اجلاس کا انعقاد خطرے میں پڑ رہا ہے۔