پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے بھی ریکارڈ ٹوٹتے رہے ۔۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 34 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا ۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 57 ارب 25 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی ۔۔۔۔
رواں ہفتے پاکستان سٹاک مارکیٹ کے ہنڈرڈ انڈیکس میں 2 ہزار 351 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔۔۔۔ ایک لاکھ 34 ہزار 300 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ۔۔۔ سرمایہ کاروں نے 378 ارب روپے کا بڑا منافع کمایا ۔۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 15 ہزار 910 ارب روپے سے 16 ہزار 288 ارب روپے پر پہنچ گئی ۔۔۔۔۔
حصص بازار میں مجموعی طور پر 4 ارب 73 کروڑ شیئرز کی تجارت ہوئی ۔۔۔۔ کاروباری لین دین 188 ارب روپے میں طے پایا ۔۔۔ منافع کا حجم ایک ارب 33 کروڑ ڈالر رہا ۔۔۔
اس ہفتے پاکستان سٹاک مارکیٹ سے 60 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا انخلا ہوا ۔۔۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 4 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کے حصص خریدے ۔۔۔۔ 5 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کے شیئرز فروخت کر دیئے۔۔۔۔