دنیا پور کی باہمت ماں نے اپنے دو بیٹے وطن کی خاطر قربان کر کے حب الوطنی کی ایک نئی تاریخ رقم کر دی
جذبۂ حب الوطنی سے سرشار اس ماں نے دشمن کو دوٹوک پیغام دیا کہ شہادت ہمارے لیے فخر ہے، شکست نہیں
شہداء کی ماں کا پُرعزم پیغام: "میرے بیٹے شہید ہوئے، مگر میرا سر فخر سے بلند ہے”
اس عظیم ماں کا صبر، حوصلہ اور وطن سے محبت پوری قوم کے لیے اتحاد، استقامت اور عزم کی روشن مثال ہے
پاک فوج کے جانباز سپوتوں کی شہادت نے قوم کے جذبے کو نئی قوت اور حوصلہ عطا کیا
پاک فوج کا غیرمتزلزل عزم اور ان کے اہلِ خانہ کا جذبہ اس بات کی گواہی ہے کہ وطن کی حفاظت کے لیے ہر قربانی کے لئے تیار ہی
اس ماں کے دو بیٹے ان 9 جوانوں میں شامل تھے جنہیں دہشت گردوں نے لورالائی میں بس سے اتار کر شہید کر دیا تھا۔