پاک بحریہ کے آفیسرز، سیلرز اور سویلینز کو فوجی اعزازات دینے کی تقریب

پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز/سیلرز اور سویلینز کو عسکری اعزازات تفویض کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔۔

تقریب میں 13 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 11 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

183 ماسٹرچیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس II, l اور III تفویض کیے گئے۔

60 آفیسرز، ماسٹرچیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اور سویلینز کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستائشی اسناد سے بھی نوازا گیا۔

تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر، حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اعزاز پانے والے آفیسرز کے اہل خانہ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے