ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔۔
بِٹ کوائن کی قیمت نے ایک لاکھ بائیس ہزار ڈالر کی حد عبور کر لی ۔
ڈیجیٹل کرنسی مارکیٹ میں ایک روز میں سب سے بڑی خریداری ریکارڈ کی گئی ۔ سرمایہ کاروں نے ایک ارب اٹھارہ کروڑ ڈالر کی بڑی انویسٹمنٹ کی ۔۔
نیویارک میں ایک بِٹ کوائن تین ہزار ڈالر اضافے کے بعد ایک لاکھ بائیس ہزار تین سو اکسٹھ ڈالر میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
کرپٹو کرنسی ایکسچینج کے چیف آپریٹنگ آفیسر جیف مائی کا کہنا ہے کہ مالیاتی ادارے مارکیٹ میں سرگرم ہیں جس کے باعث کرپٹو کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اگلے ایک سے دو ماہ میں بِٹ کوائن کی قیمت سوا لاکھ ڈالر سے تجاوز کرنے کی قومی امید ہے۔