پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور بڑا سنگ میل عبور کر لیا۔۔۔ کاروبار کھلتے ہی حصص بازار نے ایک لاکھ 37 ہزار کی نئی تاریخی بلندی بھی عبور کر لی۔۔
جیسے ہی مارکیٹ کھلی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 933 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک لاکھ 37 ہزار کا بیریئر توڑ دیا۔
مارکیٹ اس وقت 1182 پوائنٹس تیزی کے ساتھ ایک لاکھ 37 ہزار 684 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔