امریکہ نے روس اور یوکرین جنگ بندی کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا۔۔
صدر ٹرمپ نے روس اور اس کے ٹریڈنگ پارٹنرز پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور کہا کہ یہ تجارتی جنگ نہیں بلکہ امن کیلئے ٹیکس لگایا جا رہا ہے،،
صدر ٹرمپ نے روس کو 50 دن کی ڈیڈلائن دے دی۔ اگر روس نے جنگ بندی نہ کی تو 100 فیصد ٹیرف کیلئے نہ صرف روس بلکہ اس کے ٹریڈنگ پارٹنرز بھی تیار رہیں۔۔
چین، ترکیہ اور انڈیا روس کے بڑے ٹریڈنگ پارٹنرز ہیں۔ چین اور انڈیا اپنی ضرورت کا خام تیل کا بڑا حصہ روس سے خریدتے ہیں