پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔۔ ایرانی صدر نے کہا کہ ایران پاکستان سے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔۔پاکستان نے جنگ کے دوران جس طرح ساتھ دیا وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ اسرائیل مسلم ممالک کے درمیان تقسیم اور کمزوری پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ مسلم حکومتیں اسلامی اتحاد کی اہمیت کو پوری طرح سمجھ جائیں تو وہ صہیونی حکومت کے خلاف ایک متحد محاذ بنا سکتی ہیں۔
صدر مسعود پزشکیان نے ایران اور پاکستان کے درمیان موجودہ دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایرانی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان جامع تعاون کو وسیع کرنے کے لیے سفارتی تبادلوں اور تعمیری مکالمے کی اہمیت پر زور دیا۔
ایرانی صدر نے اسرائیلی مسلط کردہ جنگ کے دوران پاکستان کی مخلصانہ حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا دونوں ممالک کے پاس تعاون کو فروغ دینے کی بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی۔ ایرانی صدر کے معاون خصوصی۔ پاکستان میں ایران کے سفیر ۔ ایران میں پاکستان کے سفیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو جنگ میں عظیم فتح کی مبارک باد دی اور کہا ایران کے سپریم لیڈر سمیت پوری قوم نے جارحیت کا خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی دانشمندانہ قیادت اور آپ کی بہترین حکمت عملی نے جنگ میں فیصلہ کن کردار ادا کیا، جو امت مسلمہ کے لیے باعثِ فخر ہے۔ پاکستانی پارلیمنٹ نے سب سے پہلے ایران پر جنگ مسلط کرنے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی اور ایران کے اپنے دفاع کے جائز حق کی حمایت کی۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان
