پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے رکن نے جرنیلوں اور ججوں کی مراعات کی تفصیلات مانگ لیں

پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی صدارت میں ہوا۔۔

کمیٹی کے رکن ثناء اللہ مستی خیل نے بڑا مطالبہ کرتے ہوئے اراکین پارلیمنٹ اور گریڈ 22 کے افسران کو حاصل مراعات اور تنخواہوں کی تفصیلات فراہم مانگ لیں۔۔

جرنیلوں اور سپریم کورٹ کے جج صاحبان کو حاصل مراعات اور تنخواہوں کا پیکیج بھی شیئر کیا جائے۔۔ انہوں نے کہا ہمیشہ کیلئح دودھ کا دودھ اور پامی کا پانی ہو جائے گا۔۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور دیگر ارکان مطالبہ سن کر مسکرا دیئے

ثناء اللہ مستی خیل نے کہا چیئرمین صاحب آپ ڈائریکشن دیں، کیا آپ بھی ڈرتے ہیں؟ تفصیلات آنے پر پتہ چل جائے گا کہ قومی خزانے پر کون کتنا بڑا بوجھ ہے۔۔ میں یہ مطالبہ کرنے پر کوئی بھی نتیجہ بھگتنے کو تیار ہوں

جنید اکبر نے کہا میں نے توشہ خانہ کا ریکارڈ منگوایا تھا لیکن ریکارڈ صرف سیاستدانوں کا مہیا کیا گیا۔۔ دوسروں کے بارے میں کہا گیا کہ وہ تحفے سیدھے گھروں کو لے جاتے ہیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے