ایک طرف بھارتی فوج پاکستان کے ساتھ حالیہ جنگ میں جانی اور آپریشنل نقصانات کا عالمی میڈیا پر اعتراف کر رہی ہے لیکن دوسری طرف مودی حکومت حقیقت کا سامنا کرنے کے بجائے ابھی تک عوام سے جھوٹ بول رہی ہے۔۔
مدراس میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے کہا "آپ مجھے ایک بھی تصویریا ثبوت دکھائیں جس سے ثابت ہو کہ کسی بھارتی عمارت کو حتیٰ کے گھاس کو بھی نقصان پہنچا ہو”
دوسری جانب بھارتی فوجی قیادت متعدد بار بھارتی طیاروں کے تباہ ہونے اور نقصانات کا اعتراف کر چکی ہے
11 مئی کو ائر مارشل اے کے بھارتی، ڈائریکٹر جنرل ائر آپریشنز نے اعتراف کیا کہ "جنگ میں نقصان ہوتے ہیں”
31 مئی کو جنرل انیل چوہان (چیف آف ڈیفنس اسٹاف) نے اعتراف کیا کہ ؛ "جنگ کے اگلے دو دن تک ہماری پروازوں کی صلاحیت متاثر رہی”
پٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا پاکستانی افواج کو ہماری ائیر فورس کی نقل و حرکت کی مکمل معلومات تھیں۔۔
ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے میڈیا بریفنگ میں پاکستانی حملے سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بتایا کہ ادھم پور، پٹھان کوٹ ، آدم پور اور بھج کے فضائی اڈوں پر سامان اور اہلکار متاثر ہوئے۔۔
اعلیٰ بھارتی فوجی افسران کی جانب سے نقصانات کا اعتراف بھارت کی عسکری ناکامی کا واضح ثبوت ہے
آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستانی افواج نے بھارتی فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنا کر دفاعی برتری ثابت کر دی۔۔ پاکستان نےثابت کیا کہ پاکستان اپنے دفاع میں بھارت میں کسی بھی جگہ پر جوابی حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے
