کہوٹہ میں فائرنگ سے دو سگے بھائیوں سمیت 4 افراد قتل

کہوٹہ میں فائرنگ کے واقعہ کے دوران 4 افرادکو قتل کردیا گیا۔۔ مقتولین میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔۔ ملزمان جائے وقوع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش کےلیئے پولیس کی مختلف ٹیموں کو خصوصی ٹاسک دیدیا گیا ہے

چار افراد کے قتل کا واقعہ کہوٹہ کے علاقہ بھون میں پیش آیا جہاں ملزمان نے ثمر اقبال، جنید گل، متین کیانی اور شعیب کو فائر نگ کا نشانہ بنای۔۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔۔

پولیس کی بھاری نفری اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی پولیس ٹیموں موقع سے شواہد جمع کرنے کا عمل مکمل کرلیا ہےجبکہ نعشوں کو تحصیل ہیڈ کواٹرہسپتال کہوٹہ منتقل کرکے پوسمارٹم کی کاروائی جاری ہے۔۔

سی ہی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے مطابق بظاہر فائرنگ دشمنی کی بناء پر کی گئی تاہم واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں

پولیس ترجمان کے مطابق مقتول ثمر اسلام آباد میں قتل اور راولپنڈی میں اقدام قتل سمیت دیگر مقدمات میں اشتہاری مجرم تھا۔۔واقعہ میں مقتول ثمر کا بھائی جنید بھی قتل ہوا۔۔ دونوں کاتعلق مقامی علاقے علیوٹ سےہے ۔۔

مقتول متین کیانی کا تعلق بھون کے قریب گاؤں اور شعیب کا چونترہ کے علاقے سے بتایا گیا ہے۔۔ترجمان کے مطابق سی پی او راولپنڈی نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ افسران سے مفصل رپورٹ طلب کر لی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے