بھارتی فوج میں جنسی درندگی،اپنے ہی افسر کی بیوی کا گینگ ریپ کر ڈالا

بھارتی فوج کے کرنل امیت کمار نے بھارتی فوج میں چھپے جنسی درندوں کو بے نقاب کر دیا۔۔ مودی کے دور اقتدار میں بھارتی فوج میں چھپے جنسی درندے بے نقاب

عورتوں کے لیے غیر محفوظ ملک بھارت میں عورت کی عزت فوجی افسران کے ہاتھوں پامال ہونے لگی۔۔ بھارتی فوج کے اعلیٰ افسران نے اپنے ہی فوجی افسر کی بیوی کا گینگ ریپ کر دیا۔۔

کرنل امیت کمار نے اعلی افسران کی جانب سے بیوی کے ریپ کا گھناؤنا راز فاش کر دیا

کرنل امیت کمار کا کہنا ہے کہ؛ بھارتی فوجی افسران اپنی کمزوری کو "آرڈرز اور ڈیوٹی” کی آڑ میں چھپاتے ہیں۔۔ جب میں اپنی بیوی کو فیملی وارڈ سے لے کر آیا تو اُس کی عصمت دری کی گئی۔۔ اڈیشہ کا خوفناک واقعہ پولیس کے ہاتھوں ہوا جبکہ میری بیوی کے ساتھ جنسی زیادتی جنرلز اور بریگیڈیئرز نے کی۔۔

کرنل امیت کمار کا کہنا ہے کہ جنرلز نے بیوی کی عزت پامال کی، ویڈیوز موجود ہیں مگر کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔۔ ایف آئی آر 33/2024 میں تین بریگیڈیئر اور ایک لیفٹیننٹ کرنل نامزد تھے مگر سب کو کلین چٹ دے دی گئی۔۔ کیس کی تحقیقات بھی انہی افراد نے کی جو خود اس جرم میں ملوث تھے۔۔

کرنل امیت کمار نے کہا کہ ایڈجوٹنٹ جنرل، لیفٹیننٹ جنرل ایس پی سنگھ کا بھائی ہے، جبکہ بریگیڈیئر پربھو اور میجر جنرل سندیپ قانونی مشیر ہیں، شکایات انہی کے خلاف ہیں۔۔ عورتوں کے خلاف سنگین جرائم پر آرمی چیف خاموش کیوں ہے؟ یہ کوئی غفلت نہیں بلکہ ایک سوچا سمجھا مجرمانہ عمل ہے۔۔

کرنل امیت کمار نے کہا ہسپتال کی جانب سے آج تک ہمیں کوئی میڈیکل دستاویز فراہم نہیں کی گئی۔۔ یہ واقعہ یونیفارم میں موجود ڈاکٹروں کی اصل حقیقت کو ظاہر کرتا ہے۔۔ جب خود آرمی کمانڈر ہی ملوث ہو تو انصاف کی توقع نہیں کی جا سکتی۔۔

کرنل امیت کمار نے سوال اٹھایا کہ کیا بھارتی جنرلز قانون سے بالاتر ہیں؟ کس نے انہیں خواتین کی عزت سے کھیلنے کا اختیار دیا؟میری بیوی کی کردار کشی کرنے کے لیے جھوٹے پیغامات کے ذریعے عوام اور پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔۔

کرنل امیت کمار نے انکشاف کیا کہ قومی خواتین کمیشن کی شکایت پر ایس پی کانگڑا کو پانچ دن میں نئی پوسٹنگ پر بھیج دیا گیا۔۔ میں ضرور بھارتی فوج کی ویسٹرن کمانڈ کو بے نقاب کر کے رہوں گا۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے