زرعی ملک پاکستان کی فوڈ امپورٹ 8ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔۔ ادارہ شماریات کے مطابق 25-2024 میں 8 ارب14کروڑ ڈالر کی اشیائے خورونوش درآمد کی گئیں۔۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں سب سے بڑا 3 ارب39 کروڑ ڈالر کا پام آئل کا امپورٹ کیا گیا۔۔
ایک ارب ڈالر کی دالیں مختلف ممالک سے امپورٹ کی گئیں۔۔ 62 کروڑ ڈالر کی چائے کی پتی امپورٹ کی گئی۔۔
14 کروڑ43 لاکھ ڈالر کا خشک میوہ (ڈرائی فروٹ) درآمد کیا گیا۔۔ 12 کروڑ47 لاکھ ڈالر کا خشک دودھ بھی منگوایا گیا۔۔
22 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کے مصالحہ جات بھی امپورٹ کئے گئے۔۔
پیٹرولیم مصنوعات
2024-25 میں 15 ارب93 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات امپورٹ کی گئیں۔۔ 5 ارب 44 کروڑ ڈالر کا خام تیل درآمد کیا گیا۔۔
5ارب95کروڑ ڈالر کا ریفائنڈ پیٹرول اور ڈیزل درآمد کیا گیا۔۔ 4 ارب 50 کروڑ ڈالر کی ایل پی جی اور ایل این جی درآمد کی گئی۔۔
ٹیکسٹائل گروپ
ٹیکسٹائل گروپ کا درآمدی بل 4 ارب20 کروڑ ڈالر سے زائد رہا۔۔ ایک ارب 26 کروڑ ڈالر کی روئی درآمد کی گئی۔۔ 51 کروڑ93 لاکھ ڈالر کا سنتٹھک فائبر امپورٹ کیا گیا
دھاتوں کی امپورٹ
2024-25 میں 4 ارب80 کروڑ ڈالر کی دھاتیں بھی امپورٹ کی گئیں۔۔ 3 کروڑ ڈالر کا سونا بھی بیرون ممالک سے امپورٹ کیا گیا۔۔
ایک ارب 27 کروڑ ڈالر کا آئرن اینڈ اسٹیل سکریپ منگوایا گیا۔۔ 2 ارب23ک روڑ ڈالر کا تیار آئرن اینڈ سٹیل بھی امپورٹ کیا گیا۔۔ 2 ارب43 کروڑ ڈالر کا پلاسٹک دانہ مختلف ممالک سے امپورٹ کیا گیا۔۔
سمارٹ موبائل فون
ایک ارب 49 کروڑ ڈالر کے سمارٹ موبائل فون امپورٹ کئے گئے۔۔ 4لاکھ 17 ہزار سے زائد سمارٹ موبائل فون امپورٹ ہوئے
مشینری گروپ کی امپورٹ کا حجم 9 ارب 63 کروڑ ڈالر سے زائد رہا۔۔