خیبرپختونوا کے ضلع ہنگو میں دہشت گردوں اور پولیس آمنے سامنے ۔۔۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔۔
آئی جی کے پی زوالفقار حمید نے میڈیا کو بتایا کہ مقابلے میں اب تک 5 خارجی مقابلے میں مارے جا چکے ہیں۔۔ کئی دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔۔ آپریشن تاحال جاری ہے
علاقہ شناوڑی زرگری میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد خالد زخمی ہو گئے۔۔ آپریشن میں ڈی پی او ہنگو خالد خان کو 4 گولیاں لگیں ۔۔ ڈی پی او محمد خالد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔۔
زخمی ڈی پی او کو حالت خراب ہونے پر پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔۔