کراچی میں رواں سال آتشزدگی کے واقعات سے متعلق محکمہ فائر بریگیڈ نے اعداد و شمار جاری کردیے۔۔
شہر میں جنوری سے جولائی تک 1398 فائر اور ریسکیو کالز موصول ہوئیں ۔۔۔جنوری میں سب سے زیادہ 267 آتشزدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔۔
جولائی کے 18 دنوں میں آتشزدگی کے 74 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔۔ آتشزدگی کے 90 فیصد واقعات کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔۔
سب سے زیادہ 105 فائر کالز سینٹرل فائر اسٹیشن کو موصول ہوئیں۔۔ دوسرے نمبر پر منظور کالونی میں 101، تیسرے نمبر پر ملیر میں 100 آتشزدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔۔
دیگر متاثرہ علاقوں میں صدر، لیاری، سائٹ، کورنگی، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور ناظم آباد شامل ہیں۔۔۔سپر ہائی وے فائر اسٹیشن پر رواں سال ایک بھی آتشزدگی کا واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔۔
کے ای آر سی ہاکس بے، نیو ٹرک اسٹینڈ اور بھینس کالونی فائر اسٹیشن پر بھی نہ ہونے کے برابر کالز آئیں۔۔