لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو سروسز ہسپتال سے علاج کے بعد کوٹ لکھپت جیل واپس منتقل کردیا گیا۔
سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد گزشتہ کچھ دن سے طبیعت ناسازی کے باعث سروسز ہسپتال میں زیر علاج تھیں، جہاں ان کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا اور ضروری علاج فراہم کیا گیا۔
دوسری جانب ڈاکٹر یاسمین راشد کی حالت بہتر ہونے کے بعد انہیں سخت سکیورٹی میں کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا جب کہ اُن کے وکیل کا کہنا تھا کہ وہ ابھی تک مکمل صحت یاب نہیں ہیں۔
واضح رہے ڈاکٹر یاسمین راشد طبیعت ناساز ہونے پرکچھ دن سے سروسز ہسپتال میں زیر علاج تھیں وہ نو مئی کے مختلف مقدمات میں کوٹ لکھپت جیل قید میں ہیں۔