Close Menu
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

چین کے میگاڈیم منصوبے سے بھارت میں کھلبلی مچ گئی

جولائی 20, 2025

دبئی میں سوشل میڈیا پر سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ کرنے والے سائبر گینگ کے 4 ملزم گرفتار

جولائی 20, 2025

علی امین گنڈا پور کا مخصوص نشستوں کی حلف برداری کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

جولائی 20, 2025
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • چین کے میگاڈیم منصوبے سے بھارت میں کھلبلی مچ گئی
  • دبئی میں سوشل میڈیا پر سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ کرنے والے سائبر گینگ کے 4 ملزم گرفتار
  • علی امین گنڈا پور کا مخصوص نشستوں کی حلف برداری کے خلاف عدالت جانے کا اعلان
  • بنگلہ دیشی باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ ، پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست
  • خیبرپختونخوا میں آپریشن کے دوران 9 خوارج ہلاک ،8 گرفتار
  • عمران خان کے حکم پر اپوزیشن سے اتحاد کیا، ناراض امیدواروں کے خلاف کارروائی کریں گے: علی امین گنڈاپور
  • گورنر خیبر پختونخوا نے مخصوص نشستوں پر منتخب 25 اراکین سے حلف لے لیا
  • نواز شریف کا گرین سگنل ، پنجاب کابینہ میں مزید 10 وزرا شامل کرنے کا فیصلہ
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Demo
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Home»تازہ ترین»چین کے میگاڈیم منصوبے سے بھارت میں کھلبلی مچ گئی
تازہ ترین

چین کے میگاڈیم منصوبے سے بھارت میں کھلبلی مچ گئی

EditorBy Editorجولائی 20, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔0 Views
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

تبت : چین نے تبت میں میگا ڈیم پراجیکٹ کا آغاز کردیا ہے جس سے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دینے والے بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

عام لفظوں میں اس صورتحال کو یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے خلاف سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی شُرلی چھوڑنے والے بھارت پر چین نے پانی کا ایٹم بم گرانے کی تیاری کرلی ہے۔

چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے یرلنگ سنپو ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، منصوبے پر ایک 168 ارب ڈالر لاگت آئے گی، یہ ڈیم 300 ارب کلوواٹ آور سالانہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔

چین نے 5سالہ منصوبے کے تحت 2020 میں اس ڈیم کو بنانے کا اعلان کیا تھا تاہم اس کی منظوری دسمبر 2024 میں دی گئی تھی۔ اس منصوبے کی اہمیت کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس سے پیدا بجلی چین کے تھری گورجیس ڈیم سے حاصل پیداوار سے بھی 3 گنا زیادہ ہوگی۔

دریائے یرلنگ سنپور پر قائم کی جانیوالی یہ دنیا کی سب سے بڑی ہائیڈرو الیکٹرک تنصیب ہوگی اور اس سے چین نہ صرف صارفین کی عام ضرورتوں بلکہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور کرپٹو مائننگ کے لیے بھی بے پناہ اور سستی بجلی استعمال کرنے کے قابل ہوجائے گا۔

اس منصوبے کی جغرافیائی اور اسٹریٹیجک اہمیت یہ بھی ہے کہ ڈاؤن اسٹریم میں تبت سے  پانی دریائے برہم پترا میں تبدیل ہوکر بھارت کے زیر اثر دو ریاستوں اروناچل پردیش اور آسام کی جانب بڑھتا ہے اور بلآخربنگلادیش میں داخل ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ پانی کی ممکنہ قلت اور ماحولیاتی اثرات کے خدشات ہونے کے سبب دونوں ملکوں میں اس منصوبے سے ہلچل مچ گئی ہے۔

اب یہ نیا ڈیم بننے سے نہ صرف بھارت کے زیر اثر دو ریاستوں بلکہ بنگلادیش کےمتعلقہ علاقوں میں آبادی کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہوگا اور وہ ممکنہ طور پر نقل مکانی پر مجبور ہوگی۔ ساتھ ہی پانی کا بہاو چین کے ہاتھ میں ہونے کے سبب بھارت کی کسی بھی جارحیت کی صورت میں چین اس ڈیم کے پانی کو بطور انتہائی مؤثر ہتھیار استعمال کرسکےگا۔

اس پانی کی قوت کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جاسکتا ہے کہ تبت میں بلند ترین مقام سے پانی دوہزار میٹر کی اونچائی اور پچاس کلومیٹر چوڑائی کے علاقے سے نیچے گرتا ہے، یعنی نیچے آبادی پر یہ پانی گرے تو اسے پانی کا ایٹم بم بھی کہا جاسکتا ہے۔

بھارت کے رویے کو دیکھتے ہوئے چین جب چاہے سیلابی ریلے چھوڑ سکے گایا پانی کی قلت پیدا کرکے فصلیں اجاڑنے کی پوزیشن حاصل کرلے گا۔ اس طرح بھارت کی آبادی کا مستقبل اپنی حکومتوں کے کرتوتوں کے ساتھ نتھی ہوجائےگا۔

تاہم چین نے واضح کیا ہے کہ اس کا ایسا کوئی ارادہ نہیں اور سائنسی لحاظ سے بھی اس پراجیکٹ کے فائدے اور نقصانات کا اچھی طرح جائزہ لے لیا گیا ہے۔ اس سے حاصل بجلی تبت میں مقامی طور پر اور چین کے دیگر صوبوں میں استعمال کی جائے گی۔

چین کی حکومت نے اس ڈیم پر ہائیڈرو پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے یاجیانگ کمپنی قائم کی ہے، یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ تبت سے ہانک کانگ کے لیے بھی پاور ٹرانسمیشن لائن قائم کی جائے گی۔

دنیا کے اس عظیم منصوبے پر بھارت کا اعتراض بنتا بھی نہیں، اروناچل پردیش کی حیثیت پر ویسے بھی سوالیہ نشانات ہیں، بھارت اس پر اپنے حق کادعویدار تو ہے اور وہ دریائے برہم پترا پر ہائیڈرو پاور ڈیم کی تیزی سے تعمیر کرکے آبی وسائل پر اپنا حق جمانے کی کوششوں میں ہے تاہم چین کے نزدیک اروناچل پردیش جنوبی تبت کا جزو لاینفک ہے اور وہ یہاں تعمیرمنصوبوں پر اعتراضات اٹھاتا رہا ہے، اسی لیے اس منصوبے کو بھی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

دبئی میں سوشل میڈیا پر سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ کرنے والے سائبر گینگ کے 4 ملزم گرفتار

جولائی 20, 2025

علی امین گنڈا پور کا مخصوص نشستوں کی حلف برداری کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

جولائی 20, 2025

بنگلہ دیشی باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ ، پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست

جولائی 20, 2025
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
Latest Posts

چین کے میگاڈیم منصوبے سے بھارت میں کھلبلی مچ گئی

جولائی 20, 20250

دبئی میں سوشل میڈیا پر سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ کرنے والے سائبر گینگ کے 4 ملزم گرفتار

جولائی 20, 20250

علی امین گنڈا پور کا مخصوص نشستوں کی حلف برداری کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

جولائی 20, 20250

بنگلہ دیشی باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ ، پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست

جولائی 20, 20250
Don't Miss
پاکستان

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

By Editorاپریل 14, 2025747

کراچی : پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا…

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from SmartMag about art & design.

Demo
Top Posts

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025747

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024510

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025457

مارچ سے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ

فروری 2, 2025223
Don't Miss
تازہ ترین

چین کے میگاڈیم منصوبے سے بھارت میں کھلبلی مچ گئی

By Editorجولائی 20, 20250

تبت : چین نے تبت میں میگا ڈیم پراجیکٹ کا آغاز کردیا ہے جس سے…

دبئی میں سوشل میڈیا پر سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ کرنے والے سائبر گینگ کے 4 ملزم گرفتار

جولائی 20, 2025

علی امین گنڈا پور کا مخصوص نشستوں کی حلف برداری کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

جولائی 20, 2025

بنگلہ دیشی باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ ، پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست

جولائی 20, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo
ہمارے بارے میں
ہمارے بارے میں

ویژن پوائنٹ ڈاٹ پی کے ایک معتبر اردو خبری ویب سائٹ ہے جو آپ کو تازہ ترین خبریں، تفصیلات اور تجزیے فراہم کرتی ہے۔ یہاں ملکی و بین الاقوامی خبروں کے ساتھ ساتھ سیاست، کاروبار، کھیل، اور تفریح کے مختلف موضوعات پر جامع اور معیاری رپورٹنگ کی جاتی ہے۔ ویژن پوائنٹ کا مقصد اردو قارئین کو بروقت اور مستند خبریں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ حالات حاضرہ سے باخبر رہ سکیں۔

Facebook X (Twitter) Pinterest YouTube WhatsApp
ایڈیٹر کا انتخاب

چین کے میگاڈیم منصوبے سے بھارت میں کھلبلی مچ گئی

جولائی 20, 2025

دبئی میں سوشل میڈیا پر سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ کرنے والے سائبر گینگ کے 4 ملزم گرفتار

جولائی 20, 2025

علی امین گنڈا پور کا مخصوص نشستوں کی حلف برداری کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

جولائی 20, 2025
زیادہ پڑھی جانے والی

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025747

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024510

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025457

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.