Close Menu
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

بمبئی ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ:2006 کے ٹرین دھماکوں میں سزا یافتہ 12 مسلمان شہری بری

جولائی 21, 2025

بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل:گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

جولائی 21, 2025

بنگلہ دیشی فوج کا تربیتی طیارہ اسکول پر گر کر تباہ،ایک طالب علم جان بحق،متعدد زخمی

جولائی 21, 2025
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • بمبئی ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ:2006 کے ٹرین دھماکوں میں سزا یافتہ 12 مسلمان شہری بری
  • بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل:گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور
  • بنگلہ دیشی فوج کا تربیتی طیارہ اسکول پر گر کر تباہ،ایک طالب علم جان بحق،متعدد زخمی
  • امریکہ میں خاتون کا روحانی علاج کرنے والا جعلی بھارتی گرو گرفتار،خاتون سے 60 ہزار ڈالر ہتھیائے
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی رہائی کیس: وفاقی کابینہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
  • چین کے میگاڈیم منصوبے سے بھارت میں کھلبلی مچ گئی
  • دبئی میں سوشل میڈیا پر سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ کرنے والے سائبر گینگ کے 4 ملزم گرفتار
  • علی امین گنڈا پور کا مخصوص نشستوں کی حلف برداری کے خلاف عدالت جانے کا اعلان
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Demo
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Home»تازہ ترین»بمبئی ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ:2006 کے ٹرین دھماکوں میں سزا یافتہ 12 مسلمان شہری بری
تازہ ترین

بمبئی ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ:2006 کے ٹرین دھماکوں میں سزا یافتہ 12 مسلمان شہری بری

EditorBy Editorجولائی 21, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Views
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

بمبئی ہائی کورٹ نے اہم فیصلے میں 7 نومبر 2006 کے ممبئی ٹرین دھماکوں میں سزا یافتہ تمام 12 افراد کو بری کر دیا، عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ ان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہا، تمام ملزمان مسلمان تھے جن میں سے 5 کو ٹرائل کورٹ نے سزائے موت اور 7 کو عمر قید سنائی تھی۔

بھارتی اخبار دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق جسٹس انیل ایس کلور اور جسٹس شیام سی چندک پر مشتمل خصوصی ڈویژن بینچ نے مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ (ایم سی او سی اے) کے تحت قائم خصوصی عدالت کے 2015 کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا، جس نے 5 ملزمان کو سزائے موت اور 7 کو مختلف دفعات کے تحت عمر قید کی سزا سنائی تھی، جن میں انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی)، انسداد غیر قانونی سرگرمی ایکٹ (یو اے پی اے)، ایم سی او سی اے اور ایکسپلوسوز ایکٹس شامل ہیں۔

12میں سے ایک ملزم کمال احمد محمد وکیل انصاری 2021 میں ناگپور جیل میں قید کے دوران کورونا کا شکار ہوکر انتقال کر گیا تھا۔

بینچ نے ریمارکس میں کہا کہ ’استغاثہ ملزمان کے خلاف کیس کو معقول شک سے بالاتر ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہا، یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ ملزمان نے یہ جرم کیا، لہٰذا ان کی سزا کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے‘۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ’اصل مجرم کو سزا دینا قانون کی حکمرانی اور عوام کی سلامتی کے لیے ضروری قدم ہے، لیکن اگر کیس کو غلط طور پر حل شدہ ظاہر کیا جائے تو یہ عوامی اعتماد کو دھوکہ دیتا ہے اور حقیقی خطرہ برقرار رہتا ہے، یہی اس مقدمے کا پیغام ہے

11 جولائی 2006 کو ممبئی کی 7 لوکل ٹرینوں میں شام 6 بجکر 23 منٹ سے 6 بجکر 29 منٹ کے درمیان 7 بم دھماکے ہوئے تھے، جن میں 187 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے اور تقریباً 824 زخمی ہوئے تھے۔

اس واقعے کے بعد ممبئی کے مختلف تھانوں میں 7 الگ ایف آئی آرز درج کی گئی تھں جنہیں بعد میں یکجا کر کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے حوالے کیا گیا تھا، اے ٹی ایس نے 13 افراد کو گرفتار کیا تھا جن کے ساتھ 15 مفرور اور 2 پہلے سے فوت شدہ ملزمان کے خلاف بھی مقدمہ چلایا گیا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل:گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

جولائی 21, 2025

بنگلہ دیشی فوج کا تربیتی طیارہ اسکول پر گر کر تباہ،ایک طالب علم جان بحق،متعدد زخمی

جولائی 21, 2025

امریکہ میں خاتون کا روحانی علاج کرنے والا جعلی بھارتی گرو گرفتار،خاتون سے 60 ہزار ڈالر ہتھیائے

جولائی 21, 2025
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
Latest Posts

بمبئی ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ:2006 کے ٹرین دھماکوں میں سزا یافتہ 12 مسلمان شہری بری

جولائی 21, 20251

بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل:گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

جولائی 21, 20252

بنگلہ دیشی فوج کا تربیتی طیارہ اسکول پر گر کر تباہ،ایک طالب علم جان بحق،متعدد زخمی

جولائی 21, 20251

امریکہ میں خاتون کا روحانی علاج کرنے والا جعلی بھارتی گرو گرفتار،خاتون سے 60 ہزار ڈالر ہتھیائے

جولائی 21, 20251
Don't Miss
پاکستان

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

By Editorاپریل 14, 2025747

کراچی : پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا…

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from SmartMag about art & design.

Demo
Top Posts

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025747

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024510

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025457

مارچ سے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ

فروری 2, 2025223
Don't Miss
تازہ ترین

بمبئی ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ:2006 کے ٹرین دھماکوں میں سزا یافتہ 12 مسلمان شہری بری

By Editorجولائی 21, 20251

بمبئی ہائی کورٹ نے اہم فیصلے میں 7 نومبر 2006 کے ممبئی ٹرین دھماکوں میں…

بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل:گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

جولائی 21, 2025

بنگلہ دیشی فوج کا تربیتی طیارہ اسکول پر گر کر تباہ،ایک طالب علم جان بحق،متعدد زخمی

جولائی 21, 2025

امریکہ میں خاتون کا روحانی علاج کرنے والا جعلی بھارتی گرو گرفتار،خاتون سے 60 ہزار ڈالر ہتھیائے

جولائی 21, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo
ہمارے بارے میں
ہمارے بارے میں

ویژن پوائنٹ ڈاٹ پی کے ایک معتبر اردو خبری ویب سائٹ ہے جو آپ کو تازہ ترین خبریں، تفصیلات اور تجزیے فراہم کرتی ہے۔ یہاں ملکی و بین الاقوامی خبروں کے ساتھ ساتھ سیاست، کاروبار، کھیل، اور تفریح کے مختلف موضوعات پر جامع اور معیاری رپورٹنگ کی جاتی ہے۔ ویژن پوائنٹ کا مقصد اردو قارئین کو بروقت اور مستند خبریں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ حالات حاضرہ سے باخبر رہ سکیں۔

Facebook X (Twitter) Pinterest YouTube WhatsApp
ایڈیٹر کا انتخاب

بمبئی ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ:2006 کے ٹرین دھماکوں میں سزا یافتہ 12 مسلمان شہری بری

جولائی 21, 2025

بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل:گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

جولائی 21, 2025

بنگلہ دیشی فوج کا تربیتی طیارہ اسکول پر گر کر تباہ،ایک طالب علم جان بحق،متعدد زخمی

جولائی 21, 2025
زیادہ پڑھی جانے والی

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025747

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024510

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025457

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.