نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ رواں مون سون کی بارشوں، سیلاب، چھتیں گرنے، لینڈ سلائیڈنگ اور کرنٹ لگنے سے اموات کی تعداد 221 پر پہنچ گئی۔۔
مون سون سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہوا جہاں 135 افراد جاں بحق ہوئے۔۔
سندھ میں بارشوں سے 22 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، 40 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ بلوچستان میں اموات کی تعداد 16 ہو گئی۔۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ اموات گھر منہدم ہونے ، ڈوب جانے ، لینڈ سلائیڈنگ فلیش فلڈ ، کرنٹ لگنے اور بجلی گرنے سے ہوئی۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بارشوں کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 گھر منہدم ہوئے،5 مویشی بھی مارے گئے۔ بارشوں کے باعث اب تک 804 مکان منہدم ہوئے اور 200 مویشی مارے گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد اور 3 بچے شامل ہیں ۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بارشوں کے باعث اب تک 221 افراد ہلاک اور 592 زخمی ہو چکے ہیں جن میں 77 مرد ، 40 خواتین اور 104 بچے شامل ہیں۔