مون سون بارشوں اور گلیشئیر پگھلنے کے باعث دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔۔۔ پروونشیل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے درجے کا سیلاب ہے۔۔دریائے راوی، جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل لیول پر ہے۔۔دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔۔
ملک کے سب سے بڑے آبی ذخیرے تربیلا ڈیم میں بڑے سیلابی ریلے کے داخل ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث خطرے کی گھنٹی بج گئی، دوسری جانب راول ڈیم میں پانی کی سطح 1750 فٹ تک بلند ہونے کےبعد اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تربیلا ڈیم میں بڑے سیلابی ریلے کے داخل ہونے کے خدشے کے پیش نظر تربیلا ڈیم انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1530 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنےکی گنجائش 1550 فٹ ہے،سیلابی ریلہ داخل ہونے پر تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 4 لاکھ کیوسک کر دیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم سے3500میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ دریائے کابل سے30 ہزار 900کیوسک کاسیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔
دوسری جانب گڈو بیراج پر بھی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، کنٹرول روم کے مطابق گدو بیرا میں پانی کی آمد 3لاکھ 92 کیوسک اور اخراج 2لاکھ 75ہزار 422کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں پانی کی سطح میں 72 ہزار کیوسک سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
کنٹرول روم کے مطابق گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ کچے علاقوں میں پانی داخل ہونے کا خدشہ ہے۔
صورتحال کے پیش انتظامیہ الرٹ ہے مگر تاحال گراؤنڈ پر متحرک نظر نہیں آرہی، کنٹرول روم کے مطابق فی الحال کسی بڑے سیلاب کا خطرہ نہیں، کشمور: آئندہ 4 سے 5 روز میں پانی کی سطح 5 لاکھ کیوسک تک جاسکتی ہے۔
راول ڈیم میں پانی کی سطح 1750.10 فٹ تک پہنچ گئی جس کے بعد آج دن 11 بجے ڈیم کے اسپیل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق خانکی کے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ 40 ہزار جبکہ اخراج 3 لاکھ 20 ہزار کیوسک ہے ۔ دریائے چناب میں مرالہ، قادر آباد اور تریموں کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔۔
کالا باغ کے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ 32 ہزار جبکہ اخراج 3 لاکھ 24 ہزار کیوسک ہے۔۔ تونسہ کے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ 63 ہزار جبکہ اخراج 3 لاکھ 57 ہزار کیوسک ہے۔۔
تربیلا کے مقام پر پر پانی کا بہا 3 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے۔۔ چشمہ کے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ 40 ہزار اور اخراج 3 لاکھ 20 ہے
پی ڈی ایم اے کے مطابق 22 سے 24 جولائی کے دوران پنجاب کے بڑے دریاؤں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔۔ ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے ۔
منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 50 فیصد، تربیلا میں 79 فیصد ہے۔۔ ستلج ، بیاس اور راوی پر قائم بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 36 فیصد تک ہے۔