لاہور: لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو شیئر پاؤ پل پر ہنگامہ آرائی اور اشتعال انگیز تقاریر کے کیس کا فیصلہ سنادیا ہے۔ شیئرپاؤپل کیس: ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چودھری کو 10 ، 10 سال قید کی سزاد دی گئی ہے ۔
9 مئی جلاؤ گھیراؤ شیر پاؤ پل کیس میں انسداددہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کردیا ہے۔
اے ٹی سی نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ شیرپاؤ پل کیس کا فیصلہ سنایا، عدالت نے حمزہ عظیم سمیت 5 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس کے علاوہ علی حسن، افضال عظیم پاہٹ، عمر سرفراز، خالد قیوم اور ریاض حسین کو بھی 10،10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔