امریکہ اور جاپان میں تجارتی معاہدہ طے پا گیا۔۔۔ جاپان پر 15 فیصد ٹیرف عائد کر دیا گیا ہے
صدر ٹرمپ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے تحت جاپان امریکہ میں 550ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔۔ دونوں ملکوں کے درمیان یہ تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی معاہدہ ہے
انہوں نے کہا جاپانی سرمایہ کاری کے 90فیصد منافع کا فائدہ امریکہ کو ہو گا۔۔ جاپان کا امریکی گاڑیوں، زرعی اجناس کیلئے اپنی مارکیٹ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔
امریکی صدر نے کہا تجارتی معاہدے سے امریکہ میں روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے۔۔ جاپانی گاڑیوں کی امریکہ برآمدات پر ٹیرف 15 فیصد ہو گا۔۔۔ جاپان کی آٹو انڈسٹری 28 فیصد برآمدات امریکہ کو کرتی ہے۔۔ اس سے پہلے جاپانی گاڑیوں پر امریکی ٹیرف 25 فیصد تھا۔۔