مسلسل بارش کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح مقررہ حد سے تجاوز کر گئی۔۔
پانی کی سطح 1 ہزار 749 فٹ ہونے پر سپل ویز کھول دیئے گئے۔۔ اسسٹنٹ کمشنر نیلور کی نگرانی میں سپل ویز کھولے گئے۔۔
سپل ویز کھولنے سے قبل تمام احتیاطی تدابیر اپنائی گئیں ہیں۔۔۔۔مختلف پلوں پر ریسکیو، ایمبولینس اور پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔۔
پانی کا اخراج سطح کے مقررہ حد پر آنے تک جاری رہے گا۔۔