نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 22 جون سے جاری مون سون سے ہونے والی اموات اور انفراسٹرکچر کو ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں۔۔
26 جون سے 22 جولائی تک ملک بھر میں مون سون کی بارشوں سے اموات کی تعداد 242 پر پہنچ گئی ہے۔۔مختلف واقعات میں 598 لوگ زخمی ہوئے۔۔
این ڈی ایم اے کے مطابق 21 جولائی تک مجموعی طور پر ملک بھر میں مختلف واقعات میں 854 مکان بھی تباہ ہوچکے ہیں۔
مون سون بارشوں اور سیلاب سے 208 مویشی بھی مر گئے۔ 12 پل اور ساڑھے 10 کلومیٹر سڑکوں کو بھی نقصان پہنچ چکا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بارشوں اور سیلاب سے 21 افراد جانبحق ہوئے۔۔
خیبر پختونخواہ میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔۔ مرنے والوں میں 2 مرد ، 2 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں۔۔
سندھ میں 2 بچے جاں بحق ہوئے۔۔
گلگت بلتستان میں 3، آزاد کشمیر میں 1 بچہ جانبحق
اسلام آباد میں 5 افراد میں 1 مرد ، 1 عورت اور 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔۔
،