پاکستان کے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وٹس ایپ سے کہا ہے کہ دہشت گرد گروپوں کے چینلز بند کئے جائیں۔۔ سماجی رابطے کی ایپ ایکس پر طلال چوہدری نے کہا پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد فراہم کی جائے۔۔ انہوں نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد گروہ واٹس ایپ چینلز کو نفرت انگیز مواد اور خطرناک بیانیہ پھیلانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ اقوام متحدہ اور امریکا کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اپنے واٹس ایپ چینلز چلا رہی ہے اور بڑے پیمانے پر پیغامات بھیج رہی ہے تاکہ اپنے پُرتشدد اور نفرت انگیز نظریے کو پھیلایا جا سکے، اپنے خطرناک بیانیے کو عام کیا جا سکے اور دہشت گرد سرگرمیوں کی تعریف کی جا سکے۔