مارکیٹ ٹریژری بلز کی نیلامی۔۔۔ حکومت کی بڑھتی مالی ضروریات پر ہدف سے زیادہ قرض لے لیا۔۔۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مارکیٹ ٹریژری بلز کی نیلامی کا ہدف 200 ارب روپے تھا۔۔۔ حکومت نے 424 ارب روپے کے ٹی بلز فروخت کئے ۔۔
بینکوں نے ٹی بلز کی خریداری کیلئے1057ارب روپے کی آفرز دیں
ایک ماہ کے ٹی بلز کیلئے بینکوں نے 357ارب روپے آفر کئے۔۔۔۔ تین ماہ کے ٹی بلز کی 163 ارب روپے کی آفرز آئیں۔۔چھ ماہ کے ٹی بلز کی بھی 163ارب روپے کی پیشکشیں آئیں۔۔ 12ماہ کے ٹی بلز کی 372ارب روپے کی آفرز موصول ہوئیں
حکومت نے ایک ماہ کے 13ارب روپے کے ٹی بلز فروخت کئے۔۔ تین ماہ کے ٹی بلز کی 290 ارب روپے کی آفرز قبول کی گئیں۔۔ 68 ارب روپے کے 6 ماہ کے ٹی بلز نیلام ہوئے۔۔ 53 ارب روپے کی 12 ماہ کے ٹی بلز کی آفرز مان لی گئیں۔۔
ٹی بلز کی شرح منافع میں 10 سے 39 بیسِس پوائنٹس کی کمی آئی۔۔
ایک ماہ کا ٹی بلز 10.85فیصد اور 3ماہ کا ٹی بلز 10.70فیصد پر فروخت ہوا۔۔۔
6ماہ کا ٹی بلز 10.70 فیصد منافع پر نیلام ہوا جبکہ 12ماہ کے ٹی بلز کی شرح منافع 10.7 فیصد رہی۔۔