نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو
اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ کو پاک بھارت تعلقات کی موجودہ صورتحال سے اگاہ کیا۔۔
نائب وزیراعظم نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے مزید اشتعال انگیزی سے خبردار رہنے کی ضرورت ہے۔۔
انہوں نے نے خطے میں کشیدگی میں کمی کے لئے ایران کی کوششوں کو سراہا۔۔
نائب وزیراعظم اسحاق نے مسقط میں ایران امریکہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا