اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف شہروں میں 92 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر لی ہے۔۔۔ منشیات کی مالیت ایک کروڑ پچاسی لاکھ روپے بنتی ہے۔۔ کارروائیوں کے دوران 2 خواتین سمیت 7 افراد گرفتار کر لیے گئے۔
ترجمان انٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق فیصل آباد میں یونیورسٹی کے قریب کارروائی میں 8.8 کلو آئس برآمد کی گئی۔۔ ملزم نے طلباء کو منشیات فراہم کرنے کا اعتراف کیا۔
کراچی میں کوریئر پارسل کے قالین میں جذب 17.7 کلو آئس اور پشاور سے لاہور بھیجے جانے والے پارسل سے 7.2 کلو چرس برآمد کی گئی۔
پشاور میں گاڑی سے 16.8 کلو، اٹک میں رکشہ سے 5.5 کلو اور دو خواتین سے 2.4 کلو چرس پکڑی گئی۔
پنجگور سے 36 کلوگرام چرس برآمد کی گئی جو اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی تھی۔
اے این ایف کے مطابق تمام گرفتار افراد کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔۔