لندن : پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئندہ برس 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی ٹیم آئندہ برس ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوران انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔
پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ریڈ بال سیریز اگست اور ستمبر 2026 کے درمیان کھیلی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے بیان میں مزید بتایا گیا کہ پہلا ٹیسٹ 19 اگست کو لیڈز کے ہیڈنگلے گراؤنڈ میں شروع ہوگا، جب کہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 9 ستمبر سے برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں شیڈول ہے۔