واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے امریکی ثالثی میں پاک بھارت جنگ بندی خوبصورت شراکت داری کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا مزیدمذاکرات کا اہتمام کررہے ہیں اورعمل درآمد کروا رہے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نےامریکی ٹی وی کو انٹرویودیتےہوئےکہاکہ مصالحت میں نائب صدرجے ڈی وینس اورسکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے کردارادا کیا۔
ٹیمی بروس نےمزیدکہاپاک بھارت وزرائےاعظم سےکئی رابطے ہوئے،خوبصورت بات یہ ہے کہ اب جنگ بندی ہوچکی ہے۔مزیدمذاکرات کا اہتمام کررہے ہیں اورعمل درآمد کروا رہے ہیں
اس سے قبل سی این این کی رپورٹ میں بھی کہا گیا تھا کہ امریکی نائب صدرجے ڈی وینس نےبھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو فون کیا تاکہ وہ پاکستان کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات پر آمادہ ہوں۔
رپورٹ کےمطابق اعلیٰ امریکی حکام کے ایک بنیادی گروپ جس میں نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ اور عبوری قومی سلامتی کے مشیر مارکو روبیو اور وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف سوزی وائلس شامل تھے۔
نائب صدر جے ڈی وینس نے مودی کو ترغیب دی کہ وہ اپنے ملک کو پاکستان سے براہِ راست رابطہ کرنے پر آمادہ کریں اور کشیدگی کم کرنے کے لیے دستیاب آپشنز پر غور کریں۔