لاہور : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پوری قوم بلا کسی مذہبی امتیاز کے ہر مشکل اور ہر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی صورت کھڑی ہو کر فتح یاب ہوتی ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ حب الوطنی کی بدولت یک دل اور یک جان ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ساتھ لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کی خصوصی نشست ہوئی ہے، شرکا نے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی کامیابی کو پوری قوم کی اجتماعی کامیابی قرار دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دشمن کو قومی یکجہتی اور اتحاد کی وجہ سے اپنے مذموم مقاصد میں ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا، وطن عزیز کے روشن مستقبل کے لیے نوجوانوں کا کردار سب سے اہم ہے۔
جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے ریمارکس میں کہاکہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد سے اس ہائیکورٹ میں’ڈیمولیشن اسکواڈ’ کو لایا گیا، ہم نے انصاف کے ستونوں پر ایک کے بعد ایک حملہ دیکھا، ان حملوں نے انصاف کے نظام کو بار بار زخمی کیا اور اسے تقریباً آخری سانسوں تک پہنچا دیا، نظام انصاف پر حملوں کی آج ایک اور مثال سامنے آئی۔