مہنگائی کا جن بوتل سے پھر باہر نکل آیا۔۔ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 4.07 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔
مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح ایک ہفتے میں 2.22 فیصد ریکارڈ کی گئی۔۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے
ادارہ شماریات کے مطابق گیس 30 فیصد اور بجلی 21.5 فیصد مہنگی ہو گئی جس کے باعث اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔
پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی میں بڑا اضافہ ہوا۔۔
ایک ہفتے میں 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ،، 12 میں کمی اور 25 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔۔
گیس کے نرخوں میں فی ایم ایم بی ٹی یو 590 روپے کا اضافہ ہوا ۔۔
ایک کلو ٹماٹر 19 روپے مہنگے ہو گئے۔۔ ایک ہفتے میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے کا اضافہ ہوا۔۔
گرمیوں میں ایک ہفتے میں انڈے فی درجن 11 روپے سے زیادہ کے مہنگے ہوئے۔۔ دہی، تازہ دودھ، چاول، دال مسور، بیف مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔۔
ایک ہفتے میں زندہ مرغی فی کلو 36 روپے تک سستی ہوئی۔۔ چینی کی فی کلو قیمت میں 8 روپے تک کمی آئی۔۔
پیاز کی فی کلو قیمت ایک روپے 76 پیسے کی کم ہو گئی۔۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا 17 روپے سے زیادہ کا سستا ہوا :
ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 66 روپے کا تک سستا ہوا ۔۔آلو، دال مونگ، دال چنا، کیلے سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔۔