اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان کے لیے نکلنا اور انہیں رہا کروانا چاہتے ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خانم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کہتے ہیں وہ عمران خان کے لیے نکلنا اور انہیں رہا کروانا چاہتے ہیں، حکومت کو ڈر ہے کہیں یہ تحریک چل نہ پڑے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے اپنے حق اور آئین کی حکمرانی کے لیے کھڑے ہوں۔اس سے قبل علیمہ خانم نے بتایا تھا کہ بانی کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ اور بشریٰ بی بی کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی اور اخبارات کو بند کر دیا گیا ہے، اور جیل میں ان کے ساتھ سپرنٹنڈنٹ اور کرنل نے انسانی حقوق کا خاتمہ کر دیا ہے۔
علیمہ خانم کے مطابق بانی نے کہا تھا کہ ہمارے ساتھ جو سلوک روا رکھا جا رہا ہے، اس کا حساب ہونا چاہیے۔