پڑھتے ہوئے چنے کیوں کھائے، پھول نگر کے مدرسے میں استاد کا بچے پر تشدد

قصور : قصور کے شہر پھول نگر میں مدرسے کے استاد نے بچے کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔مدرسے کے استاد نے چنے کھانے پر بچے کو ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنایا، بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ استاد بچے کو ڈنڈے سے بے دردی سے پیٹ رہا ہے۔ بچے کے والد نے استاد کے خلاف کارروائی کے لیے تھانے میں درخواست دے دی ہے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے استاد کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سوات کے مدرسے میں استاد کے تشدد سے فرحان جاں بحق ہوگیا تھا۔

سوات میں خوازہ خیلہ کے مدرسے میں تشدد سے طالب علم کے جاں بحق ہونے کے معاملے میں گرفتار 11ملزمان کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے