لاہور : پنجاب اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کے رکن نے حکومتی رکن کو تھپڑ رسید کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے خالد نثار ڈوگر نے حکومتی رکن حسان ریاض پرحملہ کرکے تھپڑ مارا جس کے بعد ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔
دونوں ارکان کے ایک دوسرے کو آوازیں کسنے پر ہاتھا پائی ہوئی۔
قائم مقام اسپیکرنےارکان اسمبلی کی ہاتھاپائی کےباعث اجلاس پانچ منٹ کیلئے ملتوی کردیا۔