نیویارک میں ایک مسلح شخص نے ایک بڑے کارپوریٹ ادارے میں داخل ہو کر فائرنگ کی جس میں 5 افراد مارے گئے۔۔ مرنے والوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔
پانچ افراد کو فائرنگ کر کے مارنے کے بعد مسلح شخص نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔۔
فائرنگ کا واقعہ نیویارک شہر میں مڈٹاؤن مین ہٹن علاقے میں پیش آیا۔ جہاں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے پولیس افسر دیدار الاسلام سمیت 5 افراد کو ہلاک کر دیا۔
اس واقعہ میں ایک پولیس افسر اور دوسرے شہری کو کمر میں گولیاں لگیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
حکام نے حملہ آور کی شناخت 27 سالہ شین تامورا کے نام سے کی اور بتایا کہ وہ تنہا حملہ آور تھا جو لاس ویگاس کا رہائشی تھا
وہ ہوائی میں پیدا ہوا اور نیواڈا منتقل ہوگیا تھا۔ اس کے پاس ہینڈگن کا لائسنس تھا۔۔
واضح رہے کہ امریکا میں اس سال یہ فائرنگ سے اجتماعی اموات کا 254 واں واقع ہے۔