عالمی سطح پر بھارت کی دہشت گردی ۔۔۔۔ امریکی صدر ٹرمپ نے خالصتان تحریک کے رہنما گریتوپنٹ سنگھ پنوں کو خط لکھ دیا۔۔
صدر ٹرمپ نے سکھ کمیونٹی کو امریکہ میں مکمل تحفظ کی یقین دہانی کروائی ہے۔۔ خط میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اپنے شہریوں، قوم اور اقدار کو ہر صورت مقدم رکھے گا۔۔۔ میری انتظامیہ امریکی اقدار کو اولین ترجیح دیتی ہے۔۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ محفوظ ہو گا تو دنیا بھی محفوظ ہو گی۔۔ اپنے شہریوں کی حفاظت کیلئے لڑنا نہیں چھوڑوں گا۔
گریتوپنٹ سنگھ نے نے چند روز قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو خط تحریر کیا تھا جس میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔
سکھ کمیونٹی نے 17 اگست کو صدر ٹرمپ کی طویل عمر اور امریکہ زندہ باد کی ایک دعائیہ تقریب کا بھی اعلان کیا ہے۔۔