بجلی کی قیمت میں پونے دو روپے فی یونٹ کمی کا امکان

بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر۔۔ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کر دی۔۔

درخواست گزشتہ مالی سال کی چوتھی سہ ماہی کی مد میں دائر کی گئی۔۔ منظوری کی صورت میں صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد ریلیف کا ملے گا۔۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سرکاری ڈسکوز پر بھی ہوگا

نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 4 اگست کو سماعت کرے گا۔۔ ایڈجسٹمنٹ ستمبر اکتوبر نومبر کے لیے منظور ہوئیں تو ریلیف مزید بڑھ سکتا۔۔

ستمبر اکتوبر نومبر کے لیے 2روپے 10پیسے فی یونٹ تک کا ریلیف ملے گا۔۔ اگست ستمبر اکتوبر کیلئے صارفین کو 1روپے 75پیسے ریلیف ملے گا۔۔

نیپرا درخواست پر سماعت کے بعد قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے