صدر ٹرمپ کی امریکی یونیورسٹیز کے خلاف اقدامات۔۔۔۔ کولمبیا یونیورسٹی کے بعد ہارورڈ یونیورسٹی بھی جرمانہ ادا کرنے پر رضامند ہو گئی۔۔
یونیورسٹی نے وائٹ کو 50 کروڑ ڈالر ادا کرنے کی حامی بھر لی ہے۔۔ وائٹ ہاؤس سے تنازع ختم کرنے کے لیے 500 ملین ڈالر وقف کرنے کا اعلان کردیا۔
ہارورڈ یونیورسٹی اس بات پر متفق ہوگئی ہے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کو رقم کی ادائیگی کرے تاہم مالی شرائط پر مذاکرات جاری ہیں۔
اپریل میں محکمہ تعلیم نے کہا تھا کہ پالیسیاں نہ بدلنے کی وجہ سے وہ ہارورڈ یونیورسٹی کی 2 ارب 25 کروڑ ڈالر امداد بند کر دی جائے گی۔۔
ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ کولمبیا یونیورسٹی کی طرح حکومتی فنڈنگ لینے کے لیے ہارورڈ اور دیگر یونیورسٹیوں کو بھی جرمانہ دینا ہوگا۔