لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ، 18 افراد ہلاک، 50 لاپتا ، پاکستانی بھی شامل

خرطوم : لیبیا کے سمندر میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی جس میں 18 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

عرب میڈیا کے مطابق کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں 50 سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے ۔

امدادی ٹیموں نے 10 افراد کو زندہ بچا لیا ہے اور محفوظ مقام پر منتقل کر دیاہے ، کشتی ڈوبنے کا واقعہ لیبیا کے شہر طبرق  میں پیش آیا، لاپتا ہونے والوں میں اریٹریا، پاکستان ، مصر اور سوڈان کے شہر ی شامل ہیں ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے