حسن ابدال میں جھاری کس کے قریب برساتی نالے میں گاڑی گرنے کا واقعہ پیش آیا۔۔ ریسکیو اہلکاروں نے نالے سے مزید دو لاشیں نکال لیں جس کے بعد ڈوب کر مرنے والوں کی تعداد 7 ہو گئی۔۔
برساتی نالے سے صابرہ سلطان عمر 65 سال اور نمرہ عمر 24 سال کی لاش مل گئی.۔۔
اس سے پہلے صبح میں ریسکیو نے پانچ افراد کی لاشیں نکال لی تھیں۔۔ جن افراد کی لاشیں نکالی گئیں تھیں ان میں جن 40 سالہ نازیہ 26 سالہ آمین شہریار ایک سالہ مصطفی 24 سالہ نمرا اور 65 سالہ صابرہ سلطان شامل تھے۔۔
ریسکیو اہلکار اب نادیہ جعفر عمر 40 سال، ایمان شہریار عمر 26 سال اور مصطفیٰ عمر ایک سال کی تلاش کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔۔
ریسکیو نے جن پانچ افراد کو برساتی نالے سے زندہ نکالا تھا ان میں 50سالہ عقیل،، 55 سالہ وارث خان،،30سالہ شہریار ،، 55 سالہ فرحت شیخ اور 24 سالہ اسفند شامل ہیں۔۔