محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کےجنو بی علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔۔کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے بارش ہو سکتی ہے۔۔
خیبر پختونخواہ میں بھی موسم تیز ہواؤں اور بارشوں سے بہتر ہونے کی توقع ہے۔۔۔ پنجاب کے بعض شہروں میں بارش کا امکان ہے۔۔
شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔۔
اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہے گا۔۔۔ دن میں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ ہونے والی بارش کچھ اس طرح سے رہی۔۔
گجرانوالہ میں 47 ملی میٹر ، بہاولنگر میں 29 ملی میٹر ، سیالکوٹ شہر میں 18 ملی میٹر اور ایئرپورٹ کے مقام پہ 09 ملی میٹر ، جھنگ میں 18 ملی میٹر ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 14 ملی میٹر ، بھکر میں 07 ، بنوں میں 38، کاکول میں 35 ، مالم جبہ میں 16 ، کالام میں 14 ، ڈیرہ اسماعیل خان میں 08 ، بارکھان میں 10 ، بانڈی عباسپور میں 18، مظفر آباد میں ایئرپورٹ 05، سٹی میں 04 اور راولاکوٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔