پاکستان نے خلائی میدان میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے چین سے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں روانہ کردیا۔
ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان کی جانب سے لانچ کیا جانے والا یہ دوسرا سینسنگ سیٹلائیٹ، سیٹلائیٹ زمین کے مشاہدے، زرعی نگرانی، ماحولیاتی تجزیے کے شعبوں میں انقلاب برپا کرے گا۔
یہ سیٹلائیٹ سی پیک، علاقائی منصوبہ بندی، قدرتی وسائل کے انتظام کے منصوبوں کی بھی نگرانی کرے گا اور نقل و حمل کے نیٹ ورکس سمیت جغرافیائی خطرات کی بھی نشاندہی کرے گا۔
ترجمان سپارکو کے مطابق اس وقت پاکستان کے 5 سیٹلائیٹ خلا میں موجود ہیں، اس موقع پر سپارکو ہیڈکوارٹرز کراچی میں تقریب ہوئی ہے، جہاں قومی ترانہ بجایا گیا اور اس شاندار کامیابی پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی