سعودی عرب کے شہر الجبیل( Al jubail ) میں کھیلے جانے والی پہلی ٹی ٹونٹی پریمیئر لیگ کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا
پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے خصوصی طور پر شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کو بہتر انداز سے فروغ دیا جا رہا ہے
تقریب میں پہلی ٹی ٹونٹی پریمیئر لیگ کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔۔ مختلف ممالک ک کمیونٹیز کے دیگر افراد سمیت اہم سعودی شخصیات نے بھی شرکت کی۔۔
راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ کرکٹ کا جنون سعودی عرب میں بھی فروغ پا رہا ہے ۔۔
سعودی حکومت کرکٹ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔۔ جلد ہی سعودی عرب میں آئی سی سی کے میچز کھیلے جائیں گے۔۔ شعیب اختر نے سعودی عرب میں کرکٹ اکیڈمی بنانے کا بھی اعلان کیا ۔۔