راولپنڈی اور اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالتوں نے پاکستان تحریک انصاف کے درجنوں مرکزی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔۔
سابق صدر مملکت عارف علوی ، اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور وزیر علی خیبرپختونخوا امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنماوں کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ۔ پراسیکیوشن ٹیم کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے التوا کے باعث کیسز کا جلد فیصلہ نہیں ہو پا رہا ۔۔
گرفتاری کے وارنٹس 26 نومبر کے احتجاج میں توڑ پھوڑ پر درج مقدمات میں جاری کئے گئے ہیں۔۔ علیمہ خان کو بھی گرفتاری کے وارنٹ جاری۔۔
پراسیکیوٹرظہیرشاہ نے کہاکہ راولپنڈی ڈویژن میں 26 نومبر احتجاج کے کل 31 مقدمات قائم ہیں جن میں اٹک میں 20 ، راولپنڈی میں 10 اور ایک چکوال میں ہے ۔ ملزمان کی جانب سے التوا کے باعث کیسز کا جلد فیصلہ نہیں ہو پا رہا ۔۔
دوسر جانب وفاقی پراسیکیوٹر جنرل ،غلام سرور نے اے ٹی سی کے باہر گفتگو میں بتایاکہ تھانہ کوہسار میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج ہے ۔
پراسیکیوشن ٹیم کا کہنا تھا کہ ٹیکسلا پولیس کانسٹیبل شہادت کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی نامزد ملزمان میں شامل ہیں۔۔