واشنگٹن : امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے کہا کہ مجھےعلم نہیں کہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے میں کیا ہوگا، بھارت عظیم عالمی کردار ادا کرنے والا ملک ثابت نہیں ہوا۔
واشنگٹن میں امریکی میڈیا کو انٹرویو میں اسکاٹ بیسینٹ نے مزید کہا کہ تجارتی معاہدے کا انحصار بھارت پر ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہماری تجارتی ٹیم کو بھارت سے بات چیت میں مایوسی ہوئی۔ بھارت عظیم عالمی کردار ادا کرنے والا ملک ثابت نہیں ہوا۔