اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گرد تنظیموں کے مکمل خاتمے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم کے زیرصدارت انسداد دہشت گردی اور ریاستی رٹ کے قیام سےمتعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کاجائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار ، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دوران اجلاس کہا کہ ریاست پاکستان دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے، دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں کثیرالجہتی حکمت عملی اپنائی ہے اور زمینی آپریشن اور قانون سازی کےذریعے انتہاپسند سوچ کی مؤثرحوصلہ شکنی کی ہے۔