امریکہ نے چین کو ٹیرف میں غیر معمولی اضافے کی دھمکی دیدی ہے ۔
امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسینٹ نے کہا ہے کہ اگر چین نے روس سے تیل خریدنا بند نہ کیا تو ٹیرف 500 فیصد کر دیا جائے گا۔۔
چین نے امریکی دھمکی کو مسترد کر دیا۔ چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اپنی توانائی کی خودمختاری کا تحفظ کرنا بخوبی جانتے ہیں۔۔
سکاٹ بیسینٹ نے کہا امریکہ کو روس کے پابندی شدہ تیل کی چین کو فروخت پر تشویش ہے۔۔چین روس سے 15 ارب ڈالر کا تیل خرید رہا ہے۔۔ روس چین کو یومیہ 20 لاکھ بیرل خام تیل فروخت کر رہا ہے۔۔
سکاٹ بیسینٹ نے کہا کہ بھارت اور ترکیہ روسی تیل کے دوسرے بڑے خریدار ہیں۔۔کانگریس نے صدر ٹرمپ کو چین پر ٹیرف 500فیصد کرنے کا اختیار دیدیا ہے۔۔ امریکہ تیل سے حاصل ہونے والی روسی آمدنی کو ختم کرنا چاہتا ہے۔۔ تیل کی فروخت سے روس کو حاصل آمدنی سے یوکرین جنگ کا خاتمہ ممکن نہیں ہے
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے روسی صدر پیوٹن کو جنگ بندی کیلئے 12روز کی مہلت دی ہے۔۔ 12روز بعد روسی تیل خریدنے والوں پر 100فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔۔ روسی تیل خریدنے والوں کو 100فیصد ٹیرف کیلئے تیار رہنا ہو گا۔۔
چین نے امریکی دھمکی کو یکسر مسترد کر دیا۔۔ چین کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ چین ایک خودمختار ملک ہے،جہاں سے چاہے تیل خریدے۔۔ اپنی توانائی کی خودمختاری کا تحفظ کرنا جانتے ہیں